امریکی بہت ذہین قوم ہیں
وہ دنیا میں سب سے زیادہ دانائی رکھتے ہیں
جب انھیں ان کے ٹی وی چینل
اسامہ کی فلمیں دکھاتے ہیں
اور بتاتے ہیں کہ لمبی داڑھی والا یہ شخص
دہشت گرد ہے
تو وہ سڑکوں پر نکلتے ہیں
اور لمبی داڑھی والے سکھوں پر
فائرنگ شروع کر دیتے ہیں
امریکی بہت ذہین قوم ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)