اسرائیلی اور امریکی صدر

اسرائیلی اور امریکی صدر
لوگ کہتے ہیں
اسرائیل اور امریکہ کے صدرجینئس ہیں
وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا ثبوت نہیں چھوڑتے
لوگ کہتے ہیں
وہ بہت انصاف پسند ہیں
پہلے اپنے شہروں میں دہشت گردی کرواتے ہیں
پھر اسی بہانے
فلسطین اور افغانستان کے شہریوں پر بم گرانا شروع
کر دیتے ہیں
اور بہت سارے لوگوں کو قتل کرنے کے بعد
دہشت گرد مانگتے ہیں
اور دوبارہ عام شہریوں پر بم گرانا شروع کر دیتے ہیں
لوگ بہت کچھ کہتے ہیں
میں تو صرف سنتا ہوں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *