آسمانوں میں کون رہتا ہے

آسمانوں میں کون رہتا ہے
ان مکانوں میں کون رہتا ہے
وہ جہاں ہیں تو ہم سے دور بہت
ان جہانوں میں کون رہتا ہے
بادباں تو ازل سے خالی ہیں
بادبانوں میں کون رہتا ہے
دھوپ کے باسیوں سے مت پوچھو
سائبانوں میں کون رہتا ہے
یہ جو ساون ہے ایسے موسم میں
آشیانوں میں کون رہتا ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – مرے ویران کمرے میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *