اقوام متحدہ

اقوام متحدہ
دکھ کے جھنڈے تلے کتنے لوگ ہیں
چلو چل کر دیکھتے ہیں
خوشی کی معلق رسی پر چلتا ہوا ہجوم
مذاق اڑاتی ہوا اور مٹی
اپنے اپنے معدوں سے باہر نکل کر سوچنا کتنا مشکل ہے
دل میں بیٹھ کر بولنا
اور روح میں جاگ کر دیکھنا
چلو چل کر رو آتے ہیں
خالی پنڈال، ٹوٹے ہوئے بیلچے اور کدالیں
جھنڈے ہی جھنڈے دور دور تک ٹیڑھے میڑھے، لٹکے ہوئے، جھکے ہوئے
اور ٹوٹی ہوئی رسیاں
ہجوم
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *