اک ویرانہ جس میں تصویریں نا پید

اک ویرانہ جس میں تصویریں نا پید
اک خاموشی جس میں ساری باتیں گم
بادل بھی آتے رہتے ہیں
بارش بھی ہوتی رہتی ہے
تنہائی کے برف ٹھٹھرتے لمحے بھی ملتے رہتے ہیں
لیکن
جانے کہاں ہوئی ہیں تیری یاد کی راتیں گم
اندر اندر بہنے والے دریا اور برساتیں گم
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *