آنکھ میں آنسو لائے کون

آنکھ میں آنسو لائے کون
ایسا گیت سنائے کون
اس کی یادیں بچھڑ گئیں
پاگل من بہلائے کون
اتنے صحرا موسم میں
روئے اور رُلائے کون
تم تو رستہ بھول گئے
میری جانب آئے کون
دل تو ہمت ہار گیا
دکھ کا بوجھ اٹھائے کون
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اے عشق ہمیں آزاد کرو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *