آس نے ڈیرے ڈالے ہیں
دل خالی کا خالی ہے
نا امید خیالوں سے
بستی والوں میں اکثر
ذکر ہمارا ہوتا ہے
دل کی بیماری میں ہم
حکمت والے ہو بیٹھے
گئے اجالوں والے دن
گئی خیالوں والی رات
دن بھر پیٹ کی خاطر لوگ
اپنے آپ کو ڈھوتے ہیں
جلدی سونے والوں کی
راتیں کھوٹی ہوتی ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)