رستوں میں پھرے بیمار ہوا
سورج کی قسم صحرا کی طرح
بے آب و گیاہ ہے شہر بہت
جنگل جنگل کوئل روئے
صحرا صحرا ارمان ہنسیں
بستی کے پریمی لوگوں پر
ان کے اپنے پیمان ہنسیں
اک پت جھڑ تیری یادوں کی
آئی اور آ کر ٹھہر گئی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – بارشوں کے موسم میں)