آؤ بارش

آؤ بارش
آؤ بارش
اس کو ڈھونڈیں
دونوں مل کر اس کو ڈھونڈیں
آؤ بارش
اسی کو مل کے یاد کریں
دونوں مل کر اس کو بیٹھ کے یاد کریں
آؤ بارش
اس کی باتیں کرتے کرتے سو جائیں
دونوں مل کر
اس کی باتیں کرتے کرتے سو جائیں
آؤ بارش
اس کے کھوج میں
اس کی بات میں کھو جائیں
دونوں مل کر کھو جائیں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *