میرے آقاؐ کا احترام سنبھال
اس میں کُنجی ہے دو جہانوں کی
گر لیا تو نے ان کا نام سنبھال
خدمتِ اقدسِ حضورؐ میں رکھ
اے فرشتے مرا سلام سنبھال
بیٹھ جا، جا کے پاؤں میں ان کے
اور دنیا کا انتظام سنبھال
میرےآقاؐ کی راہ اپنا لے
ابتداء اور اختتام سنبھال
فرحت عباس شاہ