ایسے لاحق ہوا یہ شہر کا ویرانہ مجھے

ایسے لاحق ہوا یہ شہر کا ویرانہ مجھے
روز اک خوف لپٹ جاتا ہے انجانا مجھے
روز اک درد مجھے راہ میں آملتا ہے
اور کہتا ہے سلام ، آپ نے پہچانا مجھے
ایک ہی فلم چلی رہتی ہے ہر چینل پر
دیکھنا پڑتا ہے یہ کام بہیمانہ مجھے
دیکھنا ہوتا ہے اک خواب ترے ملنے کا
اور پھر پڑتا ہے اس خواب کو بہلانا مجھے
مجھ کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا فرحت
مارڈالے گا ترا ایسے چلے جانا مجھے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *