گر میری سنورنی ہے تو تقدیر تمہیؐ سے
انسان کو انسان بنا دینے پہ قادر
کس ذات کی ظلمت میں ہے تنویر تمہیؐ سے
ورنہ مجھے معلوم نہیں آگے کا منظر
آنکھوں میں جو جنت کی ہے تصویر تمہیؐ سے
میں شاعرِ غم تیریؐ عطا سے ہی ہوا ہوں
ہے میرے خیالات کی جاگیر تمہیؐ سے
ہوتا ہے اثر پڑھ کے جو لوگوں کے دلوں پر
آتی ہے مرے لفظوں میں تاثیر تمہیؐ سے
فرحت عباس شاہ