تمھارا کھیل دل بے قرار ختم ہوا
اب سے آگے نہ جیون نہ کوئی خوف نہ غم
یہاں پہنچ کے تمھارا دیار ختم ہوا
وگرنہ درد کا اک دھندلا سفر تھی حیات
حصار ختم ہوا اک غبار ختم ہوا
ہوا شروع تو دیوانہ وار تھا ترا دکھ
ہوا جو ختم تو دیوانہ وار ختم ہوا
تری جدائی کے صدیوں طویل لمحوں میں
قرار ختم ہوا، بار بار ختم ہوا
(ق)
چلا گیا کہیں دیوانہ چھوڑ کر بستی
تمھارا سنگ زنوں روزگار ختم ہوا
وفا کے دھوکے میں اب کوئی آنے والا نہیں
دکان ختم ہوئی کاروبار ختم ہوا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اک بار کہو تم میرے ہو)