بوسہ دے گا کون بھلا

بوسہ دے گا کون بھلا
سورج کی پیشانی پر
کم ہمت انسانوں کا
مشکل ساتھ نہیں دیتی
اک دریا اک صحرا ہے
تیرے گھر کے رستے میں
آؤ بھوک ہی بیچ آئیں
گھر میں رکھا ہی کیا ہے
تیرے بعد ان آنکھوں میں
بارش ہوتی رہتی ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – محبت گمشدہ میری)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *