بول سہیلی شام کنارے کیا کہتے ہیں

بول سہیلی شام کنارے کیا کہتے ہیں
دیکھ لے سورج ڈوب رہا ہے رفتہ رفتہ
بول سہیلی آنکھیں کیوں بھیگی رہتی ہیں
کچھ غمناک پرندے دل میں آن بسے ہیں
بول سہیلی گیت خوشی کے کہاں گئے ہیں
سانوریا من موہن میرے جہاں گئے ہیں
بول سہیلی دور خلا میں کیا تکتی ہو
کچھ تصویریں، کچھ آوازیں اور کچھ سائے
بول سہیلی ویرانوں میں کیا رکھا ہے
ویرانے تو خود رکھے ہیں دل کے اندر
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *