بے چینی کا باعث ہو گی

بے چینی کا باعث ہو گی
آسائش خواہش کے اندر
پیلے پتوں والے پودے
جانے کس سے بچھڑ چکے ہیں
وقت کے تیور دیکھ رہا ہوں
کافی خون خرابہ ہو گا
نیلے نینوں والے فرحت
جھیلوں کی نگری کے ہوں گے
اس سے تو بہتر ہی ہوتا
صاف جواب ہی دے دینا تھا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – بارشوں کے موسم میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *