بے چینی

بے چینی
رات تاروں بھری
ہجر کا گیت گاتی ہوئی
ہجر کے گیت میں درد کے رنگ بھرتی ہوئی
دل کے ویران گوشوں کو
کچھ اور ویران کرتی ہوئی
سوچتی کیوں نہیں
اپنے مایوس پَر
نوچتی کیوں نہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – دکھ بولتے ہیں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *