نرم و نازک خواب
شیریں گفتگو
ریشمی سوچیں، ہواؤں سے خیال
خون میں پہلو بدلتی آرزوؤں کا گداز
کھلکھلاتی چاہتیں اور مسکراتی گنگناتی جھومتی وابستگی
عہد اور پیماں، یقیں اور رابطے
آس، منصوبے، دعا اور حوصلے
اور
انتظار
بے سروپا، بے سبب اور بے قرار
دل کے دریاؤں میں پھیلا اضطرار
دن بھڑکتا
شام دکھتی
سسکیاں لیتی شبیں
اور چاند، تارے، آسماں، سورج، فضائیں، فاصلے
فاصلے اور آبلے
آبلے اور فاصلے
بے سماعت چپ پہاڑی سلسلے
بے سماعت چپ پہاڑی سلسلے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)