ان دیاروں میں ہمارا کون ہے
تک رہا ہے جو تمہیں اک عمر سے
جانتے ہو یہ ستارہ کون ہے
بول مت پیغامبر سے بھیڑ میں
پوچھ لے کر کے اشارہ کون ہے
کون روتا ہے یہاں ہر شام کو
اس قدر جیون کا مارا کون ہے
مجھ سے بھی لڑتے ہو فرحت بے سبب
میرے بن آخر تمہارا کون ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – چاند پر زور نہیں)