بے قراری کی طرح شب بیتی

بے قراری کی طرح شب بیتی
غم کے ماروں کی طرح شب بیتی
جن پہ جلتا نہیں چراغ کوئی
ان مزاروں کی طرح شب بیتی
دکھ تو یہ ہے کہ زندگی ساری
بے سہاروں کی طرح شب بیتی
لاش کے انتظار میں بیٹھے
رشتہ داروں کی طرح شب بیتی
میرے تو آنسوؤں کی بھی فرحت
سوگواروں کی طرح شب بیتی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اور تم آؤ)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *