میں نے سوچ لیا ہے
مجھے پتھر بن کر رہنا ہے
اور میں نے یہ بھی سوچ لیا ہے
اپنے آئینوں پر
خراش نہیں پڑنے دینی
اور میں نے یہ بھی سوچ لیا ہے
اپنا پتھریلا پن
اور اپنے نازک آئینے
ایک دوسرے سے دور دور رکھنے ہیں
ایک دوسرے سے دور
اور محفوظ
دونوں
فرحت عباس شاہ