میں نے سوچا ہے
اب کی بار محبت پوری منصوبہ بندی سے کرنی چاہیے
بھولپن میں کی ہوئی محبت نے
جو جو کچھ دل کے ساتھ کیا ہے
اور جو جو کچھ نہیں کیا
اب حق تو یہی ہے کہ سب کچھ دہرایا نہ جائے
ہو سکتا ہے
پوری منصوبہ بندی سے کی ہوئی محبت
معصومیت سے کی ہوئی محبت سے کم دکھ دینے والی ہو
فرحت عباس شاہ