پیشِ انسانیت

پیشِ انسانیت
پسِ انسانیت
ایک چھوٹا پرندہ کسی بڑے پرندے کے ہتھے چڑھا
اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
چڑیا کا بچہ روشندان میں بنے ہوئے گھونسلے سے گرا
اور مر گیا
چیونٹیاں پیروں کے نیچے آ کے کچلی گئیں
مکھی کتاب کی زد میں آئی اور ماری گئی
ہزاروں جانور ہر روز گاڑیوں کی زد میں آتے ہیں
اور باقی نہیں رہتے
ایسے اعزاز
ان سب کو حاصل ہیں
لیکن
جنگ و جدل
گولیاں واغنے
اور بموں سے ایک دوسرے کے پرخچے اڑا دینے کے اعزاز سے محروم
حقیر اور خوش قسمت مخلوق
بہت حال
حقیر
اور
عظیم مخلوق میں
کچھ نہ کچھ فرق ہونا ہی چاہئیے
اعزاز حاصل ہونے کا یا اعزاز حاصل نہ ہونے کا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *