ترے آنے نہ آنے کا گماں رہنے نہیں دوں گا

ترے آنے نہ آنے کا گماں رہنے نہیں دوں گا
زیادہ دیر میں یہ امتحاں رہنے نہیں دوں گا
میں تیرے بعد دل میں ہر طرح کا روگ پالوں گا
میں تیرے بعد خوشیوں کا سماں رہنے نہیں دوں گا
میں خود ہی کاٹ ڈالوں گا اپاہج انگلیاں اپنی
میں اپنی بے بسی کا یہ نشاں رہنے نہیں دوں گا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – آنکھوں کے پار چاند)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *