میں اگرچہ
نیو یارک نہیں جا سکتا
اور مرنے والوں کی قبروں پر پھول
رکھنے سے معذور ہوں
لیکن میں نے اپنے بہت سارے آنسوؤں کے پھول
اور اپنی نظموں کے گلدستے
سیاہ لباس میں ملبوس دعاؤں
اور ماتمی خوابوں کے حوالے کیے ہیں
یہ میری ان سے تعزیت ہے
اور مجھے یقین ہے
ان تک ضرور پہنچے گی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)