تم بھی کمال کرتے ہو

تم بھی کمال کرتے ہو
تم بھی کمال کرتے ہو
لوگوں میں رہتے ہو
اور سمجھتے ہو
دنیا ایک دن ضرور جنت بنے گی
اور کوئی کسی سے خوفزدہ نہیں ہو گا
اور نہ کوئی باعث بنے گا
کیا تمہیں خوشی کے بارے میں
کچھ پتہ ہے
ہنسی اور خوشی میں فرق ہوتا ہے
اکثر ایک شئے ملتی ہے دوسری کھو جاتی ہے
پتہ نہیں چیزیں کھو کیوں جاتی ہیں
تم بھی کمال کرتے ہو
لوگوں میں رہتے ہو
اور پوچھتے ہو
چیزیں کھو کیوں جاتی ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – جم گیا صبر مری آنکھوں میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *