تم تو آسمانوں پر

تم تو آسمانوں پر
چاند جیسے لگتے ہو
عشق پھیل جاتا ہے
ان گنت زمانوں پر
پُر سکوت آنگن میں
تیرا نام بھی چپ ہے
اے ہوا سلامی دے
اشک لوٹ آئے ہیں
دل کی رہگزاروں پر
درد ہی مسافر ہے
دور دور تک شاید
گرد ہی مسافر ہے
موت کی طرف شاید
فرد ہی مسافر ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – بارشوں کے موسم میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *