تمہارے بعد سپنے بن رہی ہے

تمہارے بعد سپنے بن رہی ہے
اداسی راکھ سے کیا چن رہی ہے
ذرا آہستہ بول اے یاد یاراں
میری تنہائی سب کچھ سن رہی ہے
تمہارے کرب کی پر کیف لَے پر
میری دھڑکن ابھی سر دُھن رہی ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – شام کے بعد – اول)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *