تن تنہا

تن تنہا
ہم تو تیری خاطر سائیں
اپنے آپ سے بھی لڑنے کو نکل پڑیں گے
لیکن سائیں
ان کاموں میں بستی ساتھ نہیں دیتی
یہ بھی ممکن تھا کہ ہم بھی
بستی بن کے چُپ سادھے آرام کریں
لیکن سائیں
ان کاموں میں ہستی ساتھ نہیں دیتی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – من پنچھی بے چین)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *