اے خالق کائنات
اور اے رب ذوالجلال
اے عظیم اور برتر خدا
فرض کرو
اگر میں تمہای ذات کا منکر ہو جاتا ہوں
اور تمہارے بجائے
تمام مخلوق اور تمام انسانیت کو
اپنا خدا تسلیم کر لیتا ہوں
اور پھر آخری دم تک
صرف اسی کی عبادت اور تابعداری میں گزار دیتا ہوں
تو اے رب رحم
کہو کیسا رہے
فرحت عباس شاہ