آ آ کے ہوتے جاتے ہیں ارمان منسلک

آ آ کے ہوتے جاتے ہیں ارمان منسلک
اس عشق سے یہی تو ہے سامان منسلک
جیون کے ساتھ ساتھ اجل ہے لگی ہوئی
اک دل ہے اور اس سے بیابان منسلک
رستہ خود اپنے سامنے آتا ہے دوڑ کے
ہوتا ہے جب شکوک سے ایمان منسلک
سوچوں کے ساتھ جیسے تجسس جڑا ہوا
منظر کے ساتھ دیدہء حیران منسلک
کہتے ہو ساتھ یہ بھی کہ میں غیر تو نہیں
کرتے ہو ساتھ دھیمے سے احسان منسلک
رکھا نظر نے حسن کی بستی میں بس قدم
آنکھوں سے آ ہوئی شب ویران منسلک
فرحت عباس شاہ
(کتاب – تیرے کچھ خواب)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *