تیرے پیار کے رنگ

تیرے پیار کے رنگ
انگ انگ سے
پھوٹین بیلیا
تیرے پیار کے رنگ
بانہوں پہ اگ آئی ہے
کھیتوں کی ٹھنڈی ہوا
لہراتا بل کھاتا دل
جیسے کوئی دریا
دریا دریا
بہتی جائے
چنچل سی کوئی ترنگ
جلتی سلگتی ہوئی
راتیں بلائیں تجھے
سنو تو میری خواہشیں
گیت سنائیں تجھے
چندا سے پرے
لے جائیں کہیں
ہمیں تیری امنگ
آنکھوں میں جھک آیا ہے
شام کا پیلا گگن
یونہی تھرکتا پھرے
سانسوں کی لے پر بدن
خوشبو خوشبو
ہم اڑتے پھریں
ترے پیار کے سنگ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *