سب باندھ کے بیٹھا ہوں میں سامان مکمل
وہ چیز بھلے ہو کہ نہ ہو بات علیحدہ
ہوتا ہے ہر چیز کا امکان مکمل
ہر کام کو تکمیل بنا چھوڑ کے جانا
لے لے گا کسی روز مری جان مکمل
ورنہ ہے ترے درد بنا یار ادھورا
ہوتا ہے اسی سے دل ویران مکمل
یہ شام جو اک آس بندھائی تھی تمہاری
یہ شام بھی بن بیٹھی ہے مہمان مکمل
یہ کتنی بڑی بات ہے اے والیِ یثرب
دنیا میں فقط آپ ہیں انسان مکمل
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)