جنت

جنت
جنگوں میں بوئے جانے والے پودوں کی شاخوں پر
صرف کٹے ہوئے سروں کے پھول ہی اگ سکتے ہیں
پتہ نہیں ہم دنیا کو کون سی جنت بنانا چاہتے ہیں
ٹینکوں اور میزائیلوں سے بھری ہوئی دنیا
پستولوں اور گرنیڈوں سے سجے ہوئے آنگن
دھول اور خون کی نہریں
اور کوئلوں سے بنی ہوئی کھجوریں
اور راکھ سے اٹی ہوئی سرد ہوا
اور قتل کے معاوضے
کے طور پر حاصل کی ہوئی شہد
اور جسم بیچنے والی حوریں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *