چاند ، ستاروں میں رہ کر

چاند ، ستاروں میں رہ کر
ہوتا ہے مغرور بہت
چاند شبوں میں مت نکلو
چاند خفا ہو جاتا ہے
حسن کو دیکھ کے جل جانا
حسن کی فطرت ہوتی ہے
رشک بھری نظریں تو بس
دل والوں کی ہوتی ہیں
حسن بھی ہو اور دل بھی ہو
یوں مشکل سے ہوتا ہے
سورج میں بھی حسن سہی
لیکن دوری اچھی ہے
آسمان سے گرتے ہیں
کتنے تارے آنکھوں میں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *