چاند ہمیشہ ساتھ مرے

چاند ہمیشہ ساتھ مرے
شب بھر بیٹھ کے رویا ہے
آج ہمارے دامن پر
کھل کر بارش برسی ہے
سارا شہر ادھورا ہے
سارا شہر سوالی ہے
ایسے پتھر موسم میں
دل کا بوجھ اٹھائے کون
ہم نے تیرا نام لیا
دل نے درد سنبھالا ہے
دوری تو پھر دوری ہے
پاگل کو سمجھائے کون
اک آوارہ موسم نے
اس سے جا ملوایا تھا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *