چلی آتی ہیں طیبہ سے ہوائیں یا رسول اللہ

چلی آتی ہیں طیبہ سے ہوائیں یا رسول اللہ
ہوئیں مقبول میری بھی دعائیں یارسول اللہ
خبر ہوگی کہ ہم بے چین کتنے ہیں زیارت کو
سنی ہوں گی غلاموں کی صدائیں یارسول اللہ
میں بھٹکا ہوں مجھے رستہ دکھائیں یارسول اللہ
دیا کوئی مرے من میں جلائیں یارسول اللہ
مرا دل اب کہیں لگتا نہیں اس پوری دنیا میں
مجھے بس اپنے روضے پر بلائیں یارسول اللہ
مری اک عرض ہے روز قیامت حاضری جب ہو
مجھے اپنے غلاموں میں اٹھائیں یا رسول اللہ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *