چلے جانے والے

چلے جانے والے
لوٹ جانے والے
چلے جانے والے
واپس چلے جانے والے
دکھ بانٹنے والے لمحے
دل کو سنبھالا دینے والی گھڑیاں
اور بہت سی
غم بھلا دینے والی چیزیں
ساتھ لے جاتے ہیں
بہت جھنجھلاہٹیں
اور بہت سارے غصے اور بہت ساری محرومیوں کی بہت ساری خلش
اور چڑچڑاپن
پھر سے سر اٹھا لیتا ہے
اور سینے میں
اور سر کی پچھلی طرف چبھنا شروع کر دیتا ہے
روح
پھر وہی قربت
اور قرب کی بستی تلاش کرتی ہے
اور ساتھ رہنے کی مصروفیات ڈھونڈتی ہے
اور پہلے سے زیادہ اداس ہو جاتی ہے
اور روتی ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *