رائیگانی، رائیگانی زندگی
خون کا رکنا بدن میں موت ہے
اور اشکوں کی روانی زندگی
میری مشکل سے تو لگتا ہے یہی
ہے کسی دکھ کی کہانی زندگی
یہ بھی ممکن ہے اچانک ہی کبھی
ختم ہو جائے سہانی زندگی
میں تو مرنے کے لئے تیار تھا
دے گیا مجھ کو نشانی زندگی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اداس اداس)