رو پڑے آپؐ کو پکار کے ہم
عشق نے کر دیا ہے اہل خزاں
کتنے شوقین تھے بہار کے ہم
آپؐ کی خاک پا سے بھی مولا
خوش ہوئے اپنی جان وار کے ہم
اے شہنشاہو آج تک وارث
محل کے تم رہے مزار کے ہم
دنیاداری سے کھینچ ہی لائے
اپنے اس دل کو مار مار کے ہم
اب بلا لو کہیں قریب ہمیں
تھک چکے زندگی گزار کے ہم
فرحت عباس شاہ