ہاتھی کے پاؤں
تم وہی ہو نا
عزتیں لوٹنے والے
گھر جلانے والے
برچھیاں اور کرپانیں گھونپنے والے
وہی ہو نا بہادر، دلیر، جری اور جنگجو
نہتے، کمزور اور پردیسی بوڑھوں اور بچوں کے بہادر قاتل
وقت اپنے آپ کو دہراتا ہے
لیکن ہم مختلف ہیں
تم سے بہت مختلف
ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں
فرحت عباس شاہ