پھول پھول پھیلی مجھے لیکر
خوشبو تری
جھول جھول جائے میرے من میں
چاہت تری
بارش برسے چاند نگر سے آنگن اور بھی ترسے
بھول بھول جائے مرا رستہ
خواہش تری
آنکھیں روئیں، نیندی روئیں، روئیں خواب سحاب
سول سول جائے موری تتلی
پاگل تری
شہر کنارا ساتھ تمہارا دنیا جل جل جائے
پھول پھول جائے میرا سینہ
سکھ سے ترے
فرحت عباس شاہ