تو پھر بتا کہ عقیدہ کہاں رہا خالص
یہاں نہ عشق نہ بیگانگی نہ بے چینی
یہاں نہ دھوپ نہ بارش نہ خود ہوا خالص
تجھے کہیں کہیں آلودگی دکھائی دے
مجھے تو اس پہ بھی شک ہے کہ پارسا خالص
وگرنہ میل ملاوٹ کہاں نہیں فرحت
بس ایک ذات نبیؐ اور اک خدا خالص
عجب خوشی تھی کہ پہلے قدم پہ پھیل گئی
عجیب غم تھا کہ صدیوں تلک رہا خالص
جو آپ موجب و باعث ہیں کہتے پھرتے ہیں
کہیں بھی ملتی نہیں شہر میں وفا خالص
فرحت عباس شاہ
(کتاب – مرے ویران کمرے میں)