اس کے اپنے گیت نی مائے
گڑیا سے اب دل نہ بہلے
چاند گیا ہے جیت نی مائے
وقت نے بیت ہی جانا تھا اور
وقت گیا ہے بیت نی مائے
کرتا پھرے ہے دل دنیا میں
من مانی من میت نی مائے
بچھڑ گئی کوئل باغوں سے
بچھڑ گیا سنگیت نی مائے
باقی سارے رشتے جھوٹے
سچی تیری پریت نی مائے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – من پنچھی بے چین)