چھپ گئے تھے وگرنہ ہم تم میں
اک محبت سے اک جدائی تک
بارشوں کی الگ کہانی ہے
ہم کو جو کچھ ملا ہے دنیا میں
سب تمہارا کرم ہے محرومی
تیرے غم کی اداس شاموں نے
ایک پل بھی ہمیں رہائی نہ دی
آج دیکھو کہ کس طرح ہم سے
غمزدہ لوگ پیار کرتے ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – بارشوں کے موسم میں)