دل کسی یار با وفا کی طرح

دل کسی یار با وفا کی طرح
با خبرہے بہت خدا کی طرح
زندگی بھر تمھارا نام میرے
دل سے نکلا کسی دعا کی طرح
میں نے ہر موڑ پر تجھے ڈھونڈا
ہجر کے شہر کی ہوا کی طرح
عمر بھر تیرا دکھ اٹھایا ہے
وقت کی دی ہوئی سزا کی طرح
کچھ نہیں سوجھتا محبت میں
خوف اور غم کی انتہا کی طرح
فرحت عباس شاہ
(کتاب – شام کے بعد – دوم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *