دل میں اک دیپ جلا غم کا تو

دل میں اک دیپ جلا غم کا تو
روشنی دور تلک پھیل گئی
ایک دوجے کی نفی ہے جس میں
اس طرح کی بھی ہے دنیا آباد
یہ بھی ممکن ہے کہ اس سہمے ہوئے
وقت کے پار خدا رہتا ہو
ہم محبت کو بنا کر زینہ
رب کے نزدیک پہنچ جاتے ہیں
پیڑ بھی لوگ ہوا کرتے ہیں
سبز رکھو تو دعا دیتے ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – محبت گمشدہ میری)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *