دل میں درد ڈبو لیتے ہیں

دل میں درد ڈبو لیتے ہیں
تنہائی میں رو لیتے ہیں
آنکھ برس جاتی ہے اور ہم
اپنا دکھ سکھ دھو لیتے ہیں
ویرانوں میں رہ لیتے ہیں
صحراؤں میں سو لیتے ہیں
ہنس لینا مشکل ہے ورنہ
جب دل چاہے رو لیتے ہیں
ہر اک رنگ کے کھیت ہیں دل میں
جو چاہیں سو بو لیتے ہیں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *