عمر سے نین ہیں پیاسے میرے
مجھ سے بچھڑو گے تو اکثر دکھ میں
یاد آئیں گے دلاسے میرے
تیرے آ جانے سے سب دور ہوئے
جتنے شکوے تھے ہوا سے میرے
اس کے بارے میں بہت چلتے ہیں
ناز و انداز صبا سے میرے
درد کے رنگوں سے یہ لگتا ہے
مل کے آیا ہے پیا سے میرے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – مرے ویران کمرے میں)