سانول سانول بول جیارا

سانول سانول بول جیارا
بس اک تسبیح رول جیارا
من مندر کے شاہ نرالے
جانے کہاں جا ڈیرے ڈالے
آن بسو میرے کول جیارا
سانول سانول بول جیارا
پی بن من سُونا پڑ جائے
آنکھوں میں چُونا پڑ جائے
کانوں میں رس گھول جیارا
سانول سانول بول جیارا
جی بن جگ مٹی کے بھاؤ
من موہن سا مال گنواؤ
پریت سدا انمول جیارا
سانول سانول بول جیارا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *